امید ہے پی ایس ایل کا اگلا سیزن پاکستان میں ہوگا ،سعید اجمل
لاہور(آئی این پی)لیجنڈری آف سپنر سعید اجمل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی ۔پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22فروری سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 25مارچ کوکراچی میں کھیلا جائیگا ، ایونٹ کے پہلے دو ایڈیشنز بھی متحدہ عر ب امارات میں ہی کھیلے جائیں گے ۔35ٹیسٹ،113ون ڈے اور 64ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے سعید اجمل اس وقت پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور سپن کوچ منسلک ہیں ۔