ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ،پاکستان کی ٹاپ پوزیشن خطرے میں
دبئی (آئی این پی)سہ فریقی سیریز میں فائنل سمیت 5 میچز جیت کر آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کا ہم پلہ بن گیا۔ معمولی فرق سے پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔آسٹریلیا نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل سمیت 5 میچز جیت کر 15 رینکنگ پوائنٹس حاصل کئے۔ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے پوائنٹس یکساں یعنی 126 ہوگئے۔ تاہم معمولی فرق سے پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔