سینٹرل جیل سے ہائی پروفائل قیدیوں کی منتقلی کے بے وجود راستے بدستور بند
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی سے خطرناک اور ہائی پروفائل قیدیوں کی اندرون ملک منتقلی کے باوجود جیل کے اطراف مرکز ی شاہراہوں کی بندش سے ایک کروڑ آبادی کو آمدورفت میں مشکلات کاسامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل سے طالبان اور دہشت گردوں کو شفٹ کردیا گیا لیکن اس کے باوجود سڑکوں کی بندش ختم نہیں کی گئی جس کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔