دائرہ اسلام میں آنیوالی مسیح فیملی کو خوش آمدیدکہتے ہیں
اسلام آباد (نوائے وقت رپو رٹ ) ساجد مسیح نامی نے گزشتہ روز اپنی بیوی بچوں سمیت نجی این جی او اور اسلام آباد پولیس کے آفیسر ساجد محمود کی کوششوں سے اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نام محمد ساجد رکھ کر پوری فیملی سمیت نبی پاکؐ کا کلمہ پڑھ لیا گزشتہ روز ایک نجی این جی او کے زیر اہتمام ایک تقریب کے دوران اسلام قبول کرنے والی مسیح فیملی کی کفالت اور بچوں کی مفت تعلیم کا اعلان کرتے ہوئے راجہ ہارون چیئرمین VOH اور وائس چیئرمین راجہ کامران عابد نے کہا کہ آج کی تقریب ایک عظیم تقریب ہے کہ ایک شخص نے اپنی پوری فیملی کے ساتھ نبی پاکؐ کا کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو کر مسلمان ہو گئے اس موقع پر راجہ محمد ہارون کاکہنا تھا کہ ہمارا اصل مقصد ہی یہی ہے کہ ہم اسلام کی تبلیغ کرتے ہوئے دین حق کے راستے پر لوگوں کو لائیں ہمارا دین ہمیں اسلامی بھائی چارے کا درس دیتا ہے آخر میں اسلام قبول کرنے والی فیملی کو تقریب میں شریک اہل اسلام نے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا جب کہ ملک نصیر نامی بزنس مین کی طرف سے پوری فیملی کے لیے فری عمرے کے ٹکٹ کا بھی اعلان کیا گیا منقعدہ تقریب میں صحافی ظاہر شاہ ،ایس ایچ او فیاض رانجھا تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاوہ کثیر تعداد میں اہل اسلام نے شرکت کی۔