سردار نسیم،ر اجہ محمد حنیف اور ملک افتخار کا دورہ کچہری ، خرم مسعود ودیگر عہدیداروں کو مبارکباد
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) میئر راولپنڈی سردار نسیم خان، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ اور ملک افتخار نے ضلع کچہری کا دورہ کیا جنہوں نے بارکے حالیہ الیکشن میں منتخب ہونے والے صدر خرم مسعود کیانی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری راجہ عامر اور دیگر عہدیداروں کوان کی کامیابیپر مبارکباد دی اس دوران وکلاء نے میئر اور ممبران اسمبلی کو کچہری میں مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی میئر اور ممبران صوبائی اسمبلی نے ضلع کچہری میں پینے کے صاف پانی کیلئے ایک ٹیوب ویل نصب کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کچہری کی راہ داریوں میں ایل ای ڈی لائٹس بھی نصب کی جائیں گی تاکہ رات کو روشنی رہے اور گندگی کو صفائی کیلئے کوڑا دان