میاں محمدنواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، محمد اکمل مرزا
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد اکمل مرزا نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، آئندہ انتخابات میں عوام کی عدالت انہیں سرخرو کرے گی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دینے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، ان کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کا ثبوت ان کے جلسوں میں عوام کا جم غفیر ہے ، پوری قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ اکمل مرزا نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کی عدالت سازشی عناصر کو مسترد کر کے میاں نواز شریف کو سرخرو کرے گی۔