فیس بک پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں 4 گواہان کے بیان ریکارڈ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالتوں میں مختلف کیسوں کی سماعت ہوئی عدالت نمبر1 کے جج محمد اصغر خان نے سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کو ہوا دینے کے کیس میں ملزم علی جہانگیر کے خلاف شہادت طلب کر کے سماعت تین مارچ تک ملتوی کردی جبکہ بارود ی مواد برآمدگی کیسوں میں ملزمان اختر کے خلاف یکم مارچ ،جاوید کے خلاف 28 فروری اورعمران کے خلاف شہادت طلب کر کے سماعت چھ مارچ تک ملتوی کر دی خصوصی عدالت نے سی ٹی ڈی کے پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل( ر) شجاع خانزادہ پرخودکش حملہ کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کارروائی کے 28فروری تک ملتوی کردی جبکہ سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزم قاسم معاویہ کو عدالت میں پیش کیاخصوصی عدالت نے ایف آئی اے کے فیس بک پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملزم ابراہیم کے خلاف 4 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت24 فروری تک ملتوی کر دی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے بارودی مواد کیسوں میں ملزم شیر افضل کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 27 فروری،ملزم عبدالکریم کے خلاف چار گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت28فروری،ملزم عرفان کے خلاف تین گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 28 فروری،سعد گل اور عارف کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی ۔