لاہور کے 14 مراکز میں ہفتہ صحت بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے: ڈپٹی کمشنر
لاہور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ لاہور کے 14صحت کے مراکز میں ہفتہ صحت بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہیپاٹائٹس بی ،سی ،شوگر،ٹی بی اور دیگر بیماریوں کی سکریننگ کروانے کے لیے اپنی رجسٹریشن کروا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کیمپس کی بدولت لوگوں کو صحت کی سہولیات میسر آرہی ہیں۔