ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر ضلعی افسران کی طلبی ہو گی: کمشنر
لاہور(خبر نگار)لاہور ڈویژن کی پرنسپل کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ کونسلوں میں لوکل گورنمنٹ ترقیاتی پیکج کے تحت چھوٹی اسکیموں کی تکمیل میں تاخیر پر یونین کونسل سیکرٹری، سب انجینئر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سے جواب طلبی ہوگی۔ 28 فروری کو تمام اسکیموں کو مکمل ہونا چاہیے۔ یونین کونسل سطح پر کاموں کے لیے صوبائی سطح سے تھرڈ پارٹی جانچ ہوگی۔ اکثر اسکیمیں طے شدہ شیڈول کے مطابق مکمل ہو رہی ہیں مگر جہاں تاخیر ہوگی متعلقہ ذمہ داران سے جواب طلبی ہوگی۔ تمام اسکیموں کو اعلی معیا کے مطابق مکمل کیا جائے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کی ہدایت پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن امجد چوہدری نے یونین کونسل سطح پر ترقیاتی اسکیموں پر کارکردگی اور صاف دیہات پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔