ماڈریٹ سعودی عرب کی جانب سفر پر تشویش ہے: اشرف آصف جلالی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ کے چیئر مین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے سعودی حکومت 26سے31مارچ تک فیشن ویک منانے کا اعلان واپس لے اور ہفتہ¿ سنت منانے کا اعلان کرے، ماڈریٹ سعودی عرب کی طرف سفر سے تمام عالمِ اسلام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ سعودی حکمران یہ پیشِ نظر رکھیں کہ وہ حجازِ مقدس کے حکمران ہیں جہاں سے مسلمانوں کے دو بڑے شہر ہونے کی وجہ سے مسلمانوں کی غیرت و حمیت وابستہ ہے۔