جہاز نما بحری ٹرکوں نے متعدد زندگیوں کے چراغ گل کیے
چکوال( نامہ نگار )سڑکوں پر چلنے والے بحری جہاز نما ٹرکوں نے متعدد زندگیوں کے چراغ گل کیئے ہیں لیکن ان کے خلاف موثر کاروائی آج تک نہیں کی گئی،سخت کاروائی نہ ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ٹرک کا عملہ مال پانی لگانے میں بہت کھلے دل کامالک ہے ،عام ٹرک سے جہاں سو روپیہ لیا جاتا ہے وہاں یہ ٹرک والے جھٹ سے پانچ سو کا نوٹ نکال کر مٹھی دبا دیتے ہیں جس کی وجہ سے انکے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ۔بھوسے سے لدے یہ ٹرک جیسے ہی شہر داخل ہوتے ہیں تو ایک موٹر سائیکل سوار ان سے آدھا کلو میٹر آگے صورتحال کا جائزہ لینے اور معاملات طے کرنے کے لیئے موجود ہو تا ہے ،بیہ سلسلہ دو طرفہ تعاون سے چل رہا ہے نہ ان کو وزن کی پرواہ ہے نہ گاڑی کے حجم کی ،رات کے اندھیرے میں یہ کہی لوگوں کے لیے موت کا پیغام ثابت ہوتے ہیں لوگ آئے روز لوگ نت نئے حادثات کا شکار ہو رہے ہیں مگر ذمہ دار شخصیت کو پرواہ نہیں ہے،عوامی حلقوں نے ڈی سی او اور ڈی پی کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ان گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔