طالب علم کی ہلاکت میں موٹر وے پولیس کی نااہلی بھی شامل ہے، جاوید اشرف
گوجرخان (نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ جاوید اشرف نے بس حادثہ میں نوجوان طالب علم ک ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس کی نااہلی بھی اس میں نمایاں نظر آتی ہے صبح اورچھٹی کے اوقات میں کالجز کے باہر طالب علم بڑی تعداد میں بسوں کی چھتوں اور جنگلوں پر لٹک جاتے ہیں لیکن موٹر وے پولیس کے اہلکار ان بسوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے آنکھیں بند کرلیتے ہیں اعلیٰ حکام صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے طالب علموں کا بس کی چھتوں پر سفر پر پابندی عائد کریں وہ گزشتہ روز آفاق احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122عملہ کی کوتاہی کے باعث نوبت احتجاج تک جاپہنچی انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس اور دیگر ذمہ داران کے خلاف کاروائی نہ کی گئی توپھر سراپا احتجاج ہونگے