پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی
اسلام آباد (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی بنیاد پر ملتوی کردیا گیا۔ بدھ کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں وزارت ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ اور سیکرٹری ریلوے کی جانب سے پی اے سی کو بریفنگ دی جانی تھی۔
تاہم پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین خورشید احمد شاہ سمیت صرف 7 ارکان موجود تھے ۔ ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر پی اے سی کا اجلاس شروع نہ ہو سکا اور ملتوی کردیا گیا۔
پی اے سی