رورل ہیلتھ مندر ہ میں ہیلتھ ویک میلہ کا انعقاد
مندرہ (نامہ نگار) رورل ہیلتھ مندر ہ میں ہیلتھ ویک میلہ کا انعقاد کیا گیاہے ، جس میں مختلف قسم کے کائونٹر بنائے گئے ہیں ، جہاں مختلف بیماریوں کو چیک اپ کرنے اور ان کے ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ، اس میں سلسلہ میں آج مندرہ میں ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر اختر خرشید ، اڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم ، سی ای او راولپنڈی ڈاکٹر سہیل چوہدری، ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹر عبدالجبار ، ڈائریکٹر آئی آر ایم این ڈاکٹر عظمیٰ اور DDHOگوجرخان ڈاکٹر فاروق نے ہیلتھ میلہ کو مانیٹر کرنے کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ کا دورہ کیا ، انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ کی کارکردگی کو سراہا