سکاؤٹ اورگرلزگائیڈ کی تحریکوں کے فروغ کی ضرورت ہے: راجہ مجاہد
اسلام آباد (نیوز ڈسک) ممتاز سماجی راہنما چیئرمین سکاؤٹ ایسوسی ایشن چکوال راجہ مجاہد افسر نے کہا کہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے ساتھ ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار کرنا ازحد ضروری ہے اسی تناظر میں سکاؤٹ تحریک اور گرلز گائیڈز کے ساتھ شہری دفاع کی تعمیری سرگرمیوں اور ان کی بھرپور سرپرستی کی ضرورت ہے۔ ایسوسی ایشن سے وابستہ نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ مجاہد افسر کا کہنا تھا کہ زمانہ جنگ اور امن ہر دو حالات میں شہری دفاع اور سکاؤٹ جیسی تحریکیں ملک و قوم کے لئے ناگزیر ہوتی ہیں۔