بھارت کو بنگلہ دیش کے چین کے تعلقات پر فکرمند نہیں ہونا چاہئے‘ حسینہ واجد
ڈھاکا (صباح نیوز) بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ چین اور بنگلا دیش کے بڑھتے تعلقات پر فکرمند نہ ہو۔ بھارتی صحافیوں کے ایک وفد نے گزشتہ روزبنگل ادیشی وزیر اعظم سے ان کے سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر بنگلادیشی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت صرف ملک کی ترقی چاہتی ہے اور ہر اس ملک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے جو بنگلادیش کی ترقی میں مدد دے۔شیخ حسینہ واجد کا مزید کہنا تھا کہ ہم سرمایہ کاری اور تعاون چاہتے ہیں چاہے کوئی بھی ملک اس کی پیشکش کرے، ہمیں اپنی عوام کے بارے میں سوچنا ہے کیونکہ ترقی کا فائدہ انہی کو پہنچنا ہے۔ انہوں نے کہ بھارت، چین، جاپان یہاں تک کہ مشرقی وسطی کے ممالک بھی تعاون کے لئے بنگلادیش کا رخ کر رہے ہیں۔