معمولی غلطی بھی کی تو اسرائیل کو کھنڈرا ت میں تبدیل کر دینگے: ایران
تہران(اے این این) ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی دھمکی پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اگر ایران کے خلاف حماقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی معمولی سی بھی غلطی کی تو اسے کھنڈرات میں تبدیل کردیا جائے گا۔لبنان کے المنار ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم کی ڈرامے بازی بچوں کے کھیل کے برابر بھی اہمیت نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حکام ایران کو نہیں پہچانتے۔
اور وہ مزاحمت کی طاقت کو نہیں سمجھتے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار شکست کھاتے ہیں۔
ایران