دھماکے میں زخمی امریکیوں کی درخواست مسترد زرتلافی کے طور پر شکاگو میوزیم میں آثار قدیمہ فن پارے ٹیبلز ضبط کرنے سے انکار
واشنگٹن (اے ایف پی) 1997ءمیں اسرائیل میں خودکش دھماکے میں زخمی امریکی شہریوں کی درخواست امریکی سپریم کورٹ نے مسترد کر دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا بطور زرتلافی شکاگو میوزیم میں پڑے آثار قدیمہ اور 2500 برس پرانی کلے ٹیبلز اور آثار قدیم میں رکھے فن پارے ضبط کئے جائیں۔درخواستگزاروں کا موقف تھا دھماکہ حماس نے کیا جس کی ایران حمایت کرتا ہے۔