آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں بزرگ مسلم لیگی ارکان کیلئے کوٹہ
مکرمی! وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ ایسے بزرگ مسلم لیگی کارکنان جوکہ گولڈ میڈلسٹ تحریک پاکستان ہونے کے علاوہ تحریک پاکستان کا ایک اہم حصہ ہیں۔ اور اس وقت بڑھاپے کے عالم میں بھی ہیں ان کے پاس ذاتی رہائش نہیں۔ اسے مستحق کارکنان یا ان کے ورثا کو حکومت کی آشیانہ ہائوسنگ سکیموں میں رہائشی پلاٹ دئیے جائیں۔ تاکہ ان کارکنان کی ضروریات کو احسن انداز میں پورا کیا جاسکے۔(رانا سجاد جالندھری، گولڈمیڈلسٹ تحریک پاکستان، ساندہ کلاںلاہور)