پیپلزپارٹی کا رکنیت سازی کے لئے انوکھا طریقہ کار ، کارکنوں کے موبائل فون نمبرز اکھٹے کرنا شروع کردئیے
لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب نے پارٹی کی رکنیت سازی کے حوالے سے جدید طریقہ اختیار کرنے کافیصلہ کیا ہے جس سے رکنیت سازی کرنے والی کمیٹیوں نے صوبے بھر سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے موبائل فون نمبرز اکھٹے کرنا شروع کردئیے۔
، جدید طریقہ کے تحت پارٹی رہنماءپارٹی کارکنوں کو بذریعہ ایس ایم ایس پارٹی سرگرمیوں سے آگاہ کیا کریں گے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ہائی کمان نے پنجاب میں پارٹی کی رکنیت سازی یونین کونسل کی سطح پر کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں ، جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کسی بھی وقت پارٹی کے ورکروں سے رکنیت سازی کے حوالے سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے ۔