شاہد حسین گردیزی جے یو پی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات نامزد
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان (نورانی)کے مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے پیر سید شاہد حسین گردیزی کوجے یو پی کا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا ہے پیر سید شاہد حسین گردیزی جے یو پی کے بانی رہنما پیر سید طالب حسین گردیزی کے بڑے صاحبزادے ہیں۔