توہین رسالت کے مجرم کی سزا میں تخفیف کیخلاف کل یوم احتجاج منائیں گے: ممتاز اعوان
لاہور(خصوصی نامہ نگار) ”ورلڈ پاسبان ختم نبوت“ کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کی طرف سے ایوان بالا میں توہین رسالت کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے مجوزہ بل کیخلاف 23فروری کوقانون تحفظ ناموسِ رسالت کے حق میں ملک بھر میں مظاہرے کریگی۔