شہباز شریف محنتی، ایماندار، ایسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں: شبیر احمد عثمانی
کاہنہ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کی سپیشل ٹیم کے ممبر شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ایماندار اور محنتی شخصیت ہیں ایسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ایسے ایماندار محنتی شخص کے خلاف کر پشن کے ثبوت ڈھونڈنا ملک میں ترقی و خوشحالی کے منصوبوں میں روکاٹ ڈالنے کے منصوبے ہیں تاکہ ملک ایک بار پھر مسائل کے دلدل میں پھنس جائے۔ وزیر اعلی پنجاب نے اگر کسی منصوبے میں کر پشن کی ہے تو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ انکوئری عمل میں لائے بلاوجہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو بدنام کر نے کی کو شش نہ کی جائے۔