ایون فیلڈ ریفرنس‘ شریف فیملی کیخلاف استغاثہ کے گواہوں کے بیان آج ریکارڈ ہونگے
اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج شریف خاندان کے خلاف دائر ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں استغاثہ کے دو گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے، نیب کی جانب سے ویڈیو لنک پر بیانات ریکارڈکرانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے اور احتساب عدالت میں کیمرہ اور دو اسکرینیں بھی نصب کردی گئیں۔احتساب عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کوبھی ریکارڈ سمیت آج طلب کررکھاہے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واجد ضیا پہلی بار نواز شریف کی موجودگی میں عدالت میں آئیں گے،عدالت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیاہے۔ احتساب عدالت میں آج دائر ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں استغاثہ کے دو گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیانات ریکارڈ کیے جائیں،لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں لگی اسکرینوں پر ویڈیو کی بلاتعطل اسڑیمنگ کو یقینی بنانے کے لیے فائنل ریہرسل بھی کی گئی جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس ریہرسلکے دوران سامنے آنے والی تکنیکی خامیوں کا جائزہ لیکر انہیں دور کیا گیا۔ایون پراپرٹیز ریفرنس میں دو غیر ملکی گواہوںفرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلی اور راجا اختر کا وڈیو لنک سے بیان بھی 22فروری ریکارڈ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ استغاثہ کے گواہ رابرٹ ریڈلے اور راجہ اختر ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں22فروری کو ویڈیو لنک کے ذریعے احتساب عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔نیب پروسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر اسی سلسلے میں پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، جبکہ گواہان کے بیانات قلمبند کیے جانے کے وقت ملزمان کے نمائندے بھی پاکستانی ہائی کمیشن میں موجود ہوں گے۔