کراچی کے ساحلی علاقے کاکاپیر ویلج کے مقام پر گرین ٹرٹل کی موجودگی ظاہر

22 فروری 2017 (20:37)

کراچی کے ساحلی علاقے کاکاپیر ویلج کے مقام پر گرین ٹرٹل کی موجودگی ظاہر ہوئی۔ یہ بھاری بھرکم جسامت رکھنے ولا کچھوا کراچی کے ساحلی علاقے میں دیکھا گیا ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور سندھ وائلڈ لائف یپارٹمنت اس نایاب نسل کے کچھوے کے تحفظ اور غیر قانونی فروخت کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔ گرین ٹرٹل کی یہ آبی نسل کچھووں میں دوسری بڑی نسل ہے لیکن بڑی تعداد میں غیر قانونی فروخت اور اسمگلنگ کے باعث اس نسل کو شدید خظرات ہیں۔ ان کچھووں کی بڑی تعداد پاکستان کے ساحلی عالاقوں میں نظر آتی ہے جبکہ گزشتہ برس ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تربیت یافتہ ماہی گیر ہزاروں کی تعداد میں ان کچھووں کو پانی میں واپس بھیج چکے ہیں۔ اس کچھووں کی لمبائی آدھا سے ڈھائی میٹر جبکہ وزن 100 سے 5 سو کلو گرام ہوتا ہے۔