عمران خان جہانگیر ترین کے منشی ہیں, شرجیل میمن پاکستان کی دولت لوٹ کرلے گئے, بلاول ان سے حساب لیں: عابد شیر علی

22 فروری 2017 (16:16)

وزیرمملکت عابد شیر علی نے کراچی میں کے الیکٹرک پاور پلانٹ میں ترقیاتی پروجیکٹ کے دورے پر میڈیا سے گفتگوکی۔ انہوں نے بتایا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ تیس سوبیس میگا واٹ پر مشتمل ہے, نیپرا نے پلانٹ کی تعمیر کیلئے اڑتیس ماہ کا وقت مقرر کیا ہے, پاور پلانٹ پر منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے, فخر کرتے ہیں انڈسٹری میں لوڈ شیڈنگ زیرو ہے, قادرپور اور بھکھی پاور پراجیکٹ جلد مکمل ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا خواب تعمیر و ترقی ہے, جس کا دل چاہے وہ ہماری ٹانگیں کھینچے۔ اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کیا  کہا عمران خان جہانگیر ترین کے منشی ہیں۔ شرجیل میمن پاکستان کی دولت لوٹ کرلے گئے, بلاول ان سے حساب لیں۔