کراچی کے علاقے ملیر رحیم داد گوٹھ میں پولیس مقابلے میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے

22 فروری 2017 (16:08)

شہر قائدمیں دہشت گردوں کے لئے زمین تنگ کردی گئی ،رینجرز کے بعد پولیس نے بھی وطن دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں ،پولیس کو ملیر رحیم داد گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر ایس ایس پی راو انوار کی قیادت میں صبح سویرے پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کی ، پولیس کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ سے آٹھ دہشتگرد مارے گئے ،مرنے والے دہشتگردوں میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر گل زمان بھی شامل ہے.
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور اور لیپ ٹاپ بم بھی برآمد ہوا ہے.میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ مارے گئے ان دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے تھا، دہشت گردی کے اس نیٹ ورک کو افغانستان اور بلوچستان سے چلایا جا رہا تھا .
ایس پی ملیر راؤ انوار نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کالعدم تنظیم کے کچھ کارندے قائدآباد اور بن قاسم میں بھی موجود ہیں جن کی سرکوبی کے لئے کارروائیاں جاری ہیں.