پاک فضائیہ نے خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کی اینٹ سے اینٹ بجادی

22 فروری 2017 (16:05)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی، شاہین راجگال کے علاقے میں ملک دشمنوں کی کمین گاہوں پر ٹوٹ پڑے، شدید بمباری کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد ٹھکانوں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا گیا.
پاکستان میں حالیہ دہشتگردی اور سہیون شریف دھماکے کے تانے بانے افغانستان کے ساتھ ملنے کے بعد سرحد کے قریب دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اب تک سینکڑوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جاچکا ہے، بمباری کے دوران دہشتگردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔