وزیراعظم نوازشریف تین روزہ دورےپرترکی چلے گئے

22 فروری 2017 (16:02)

وزیراعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران پا ک ترک دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت کے فروغ پر بات چیت کریں گے اس موقع پر خطے میں سیکیورٹی سے متعلق درپیش چیلنجز پر بھی ترکی کی اعلٰی قیادت سے تبادلہ خیال کیا جائے گا.دورہ ترکی کے دوران وزیراعظم ترک صدر طیب اردوگان اور وزیراعظم بن علی یلدرم سے بھی ملاقات کریں گے. وزیراعظم جمعرات کو انقرہ میں پاک ترک اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے، پاک ترک اعلیٰ سطح تعاون کونسل کا قیام دو ہزار نو میں دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سیاسی سطح پر مشاورت کے لئے فریم ورک کے طور پر عمل میں لایا گیا ، اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے پر بات چیت ہوگی، ترکی اور پاکستان کے درمیان حالیہ دنوں میں تجارتی تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں.