آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

22 فروری 2017 (16:00)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں واضح کمی آئی ہے، آئندہ چوبیس کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن اورکشمیرمیں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ آزادکشمیر میں دس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں منفی تین، سکردو صفر، پشاور اور اسلام آباد میں چھ، لاہور اور ملتان میں بارہ جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...