آفریدی کے مستقبل کیلئےنیک خواہشات کااظہار کرتاہوں، اچھی یادوں کاشکرگزار ہوں :سنتھ جے سوریا کا ٹوئٹر پیغام

22 فروری 2017 (14:14)

سری لنکاکے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے شاہدآفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کے ساتھ شاندار یادیں وابستہ ہیں اور شاہد آفریدی نے کھیل کوبدلنے میں مدد کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنتھ جے سوریانے شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ شاہد آفریدی کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتاہوں۔ انھوں نے کہاکہ شاہد آفریدی کے ساتھ اچھی یادوں کاشکرگزار ہوں۔انھوں نے تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ شاہد آفریدی نے کھیل کوبدلنے میں مدد کی۔شاہد آفریدی نے سنتھ کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ نیک تمناوں پر شکرگزار ہوں۔ انھوں نے مزید کہاکہ میں نے وہ کچھ ختم کیا جو آپ نے شروع کیاتھا۔