چیمپیئنز ٹرافی واحد ایونٹ جو پاکستان نے ابھی تک نہیں جیتا:شاہد آفریدی

22 فروری 2017 (14:07)

 سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی آئی سی سی کا وہ واحد ایونٹ ہے جو پاکستان نے ابھی تک نہیں جیتا لیکن یہ واحد ایونٹ بھی ہے جس میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے رکھی ہے۔آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹر میںتقریب میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ اس تقریب میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کے علاوہ پاکستانی آل راو¿نڈر شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی۔ ڈیو رچرڈسن نے امید ظاہر کی کہ چیمپئنز ٹرافی کے 50 اوورز والے مقابلوں میں شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کی خوبصورت ٹرافی مقابلے میں حصہ لینے والے تمام آٹھ ممالک کے مختلف شہروں کا سفر کرے گی جن میں کراچی بھی شامل ہے۔ ٰ اس سال یکم سے 18 جون میں انگلینڈ میں منعقد ہورہی ہے جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔