طرابلس، تارکین وطن کی74لاشیں بہہ کر سمندر کنارے آگئیں:عالمی ریڈ کراس

22 فروری 2017 (13:46)

 لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی74 لاشیں بہہ کر آگئی ہیں۔ افریقی تارکین وطن یورپ جانے کی کوشش میں موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ریڈ کراس کے حکام نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں میڈیا کو بتایاکہ تارکین وطن کشتی کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کررہے ھے۔کشتی ڈوبنے کے باعث تمام افراد موت کے منہ چلے گئے۔ لیبین ریڈ کراس حکام نے یہ نہیں بتایاکہ کشتی کب ڈوبی اور نہ کشتی میں سوار تارکین وطن کی تعداد بتائی۔ شام میں خانہ جنگی اور افریقہ میں بھوک و افلاس کے باعث لاکھوں لوگ یورپ جانے کی کوشش کررہے ہیں۔