قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائنل میچ کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 25 فروری سے شروع کی جائے گی۔ پی ایس ایل فائنل کے لیے ٹکٹ کی قیمت پانچ سو لے کر بارہ ہزار تک مقرر کرنے کےساتھ ہی نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں پبلک پارکنگ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ شائقین گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے لبرٹی مارکیٹ اور پارکنگ پلازہ استعمال کریں گے۔خصوصی بچوں کے لیے نشستیں مخصوص کی جائیں گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کی ترجیحات میں فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت سر فہرست ہے جس کا آغاز 25 فروری سے ہوگا ۔ شائقین کے لیے ٹکٹ کی آن لائن بکنگ کی سہولت کے ساتھ ٹکٹ بوتھ پر بھی دستیاب ہوں گے۔ایک بینک کو بھی فروخت کے لیے ٹکٹ مہیا کیے جائیں گے۔ ٹکٹ کی قیمت پانچ سو سے ساڑھے بارہ ہزار روپے مقرر کی جا رہی ہے۔کم سے کم قیمت کی ٹکٹ جنرل سٹینڈ کی ہو گی جو پانچ سو روپے میں ملے گی جبکہ سب سے مہنگی ٹکٹ کالج اینڈ پر بنائے گئے نئے سٹینڈ میں ہاسپٹلٹی باکسز کی رکھی جا رہی ہے جو بارہ ہزار روپے میں میسر ہو گی۔ ان باکسز میں شائقین کو کیٹرنگ سروس بھی فراہم کی جائے گی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے لئے کوئی فری ٹکٹ اور پاس نہیں ہو گا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں25 ہزار شائقین کی گنجائش ہے ۔سب سے مہنگے ٹکٹ عمران خان اور فضل محمود انکلوژر کے ہوں گے ۔ خصوصی بچوں کے لیے نشستیں مخصوص کی جائیں گی ۔انتظامیہ کے مطابق نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کو مکمل طور پر سیل کیا جا ئے گا ۔ شائقین گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے لبرٹی مارکیٹ اور پارکنگ پلازہ استعمال کریں گے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024