جونیئر ڈیوس کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

22 فروری 2017

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان جونیئر ٹیم نے بھارت میں جونیئر ڈیوس کپ ٹائی میں بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی حاصل کی۔ پہلے سنگل میچ میں شعیب خان نے بنگلہ دیش کے اشتیاق محمد کو، دوسرے سنگل مقابلے میں حمزہ بن ریحان نے رانا ایم جیوٹ کو جبکہ ڈبلز کے میچ میں پاکستان کے شعیب اور عاقب عمر پر مشتمل جوڑی نے اشتیاق اور محمد حسین کے خلاف کامیابی سمیٹی۔