جان باقی ٹیموں کی فکر چھوڑو پشاور زلمی کی فکر کرو وہاب ریاض اور اہلیہ کے درمیان مکالمہ

22 فروری 2017

دبئی (نمائندہ سپورٹس) پشاور زلمی کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض کی اہلیہ نے ٹویٹ کیاکہ لاہور قلندرز مبارک ہو۔ اب کوئی بھی ٹیم فائنل تک پہنچ سکتی ہے۔ وہاب ریاض نے ٹویٹ کیا 'جان باقی ٹیموں کی فکر چھوڑو پشاور زلمی کی فکر کریں۔ آپ کو پشاورزلمی کو سپورٹ کرنا ہو گا ورنہ لاہور صرف تین گھنٹے دور ہے۔ اہلیہ نے ٹویٹ کیا پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہی ہوں۔ ویسے بھی آخر میں جیت تو پاکستان ہی کی ہونی ہے۔