پی ایس ایل فائنل کیلئے کھلاڑیوں کی بولی آج ‘ ٹکٹوں کی فروخت 25 فروری سے شروع ہو گی:ذرائع

22 فروری 2017

شارجہ (نمائندہ سپورٹس )پی ایس ایل فائنل کے لئے کھلاڑیوں کی بولی آج ہوگی ۔ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت 25 فروری سے شروع ہو گی، عمران خان اور فضل محمود انکلوژر کی پندرہ سو والی ٹکٹ کی قیمت ساڑھے بارہ ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ بڑے اعلان کے بعد میچ دیکھنے کے شوقینوں کی نیند اڑ گئی اور آرام غارت ہو گیا۔ذرئع کے مطابق، ٹکٹوں کی فروخت 25 فروری کے بعد شروع ہو گی۔ عمران خان اور فضل محمود انکلوڑر کے ٹکٹ کی قیمت آٹھ گنا زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔1500 والا ٹکٹ ساڑھے بارہ ہزار میں ملے گا۔ شائقین کے لئے آن لائن ٹکٹ کا حصول بھی ممکن ہو گا۔ قذافی سٹیڈیم میں بھی ٹکٹ بوتھ بنائے جائیں گے۔