مرسیلی اوپن ٹینس ٹورنا منٹ : اعصام الحق کی جوڑی کو پہلے رائونڈ میں شکست
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی مرسیلی اوپن ٹینس ٹورنا منٹ مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ روبن ہاس اور ڈومنک الگلاٹ کی جوڑی نے اعصام اور فلپ کی جوڑی کو شکست دی ۔