شائقین ٹکٹوں کی فروخت کا بے تابی سے انتظار کرنے لگے

22 فروری 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے اعلان کے بعد سٹیڈیم میں داخلے کیلئے شائقین کرکٹ ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع ہونے کا بے تابی سے ا نتظار کرنے لگے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ آئندہ ایک دو روز میں طریقہ کار کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 25 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ سٹیڈیم میں داخلے کیلئے کم سے کم پانچ سو روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 12ہزار روپے کی ٹکٹ ہوگی۔قذافی سٹیڈیم میں 14 انکلوڑرز ہیں جہاں بیٹھ کر شائقین کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے۔عمران خان ، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوڑر کی ٹکٹ 12 ہزار روپے جبکہ جاوید میانداد، اے ایچ کاردار اور راجہ انکلوڑرز کی ٹکٹ 8 ہزار روپے میں دستیاب ہوسکے گی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...