پاکستان سپر لیگ کا تیسرا راؤنڈ کل سے دبئی میں شروع ہو گا

22 فروری 2017

دبئی (نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کا تیسرا راؤنڈ کل سے دبئی میں شروع ہو گا۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر سات پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہیں۔ میکلم الیون کی چھ پوائنٹس کی بنیاد پر دوسری پوزیشن جبکہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھ اور پشاور زلمی پانچ پوائنٹس کیساتھ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔