کشمیری لڑکیاں کسی سے کم نہیں برف پر رگبی کھیلتی صالحہ یوسف کا عزم

22 فروری 2017

لندن (سپورٹس ڈیسک )صالحہ یوسف مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی رگبی ٹیم کی کپتان ہیں اوربھارتی ریاستوں میں ہونیوالے مقابلوں میں ان کی ٹیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔صالحہ یوسف نے کہا کہ کشمیری لڑکیاں کسی کم نہیں۔میں نے آٹھ سال پہلے اپنی کلاس چھوڑ دی اور سکول کے گراونڈ میں رگبی کی مشق میں لگ گئی۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کلاس چھوڑنے سے جو شغل شروع ہوگا وہ کسی دن میرا جنون اور میراکیرئیر بنے گا۔صالحہ کو سماجی تنقید کا سامنا رہا، لیکن ان کے والدین، دوستوں اور رشتہ داروں نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔