لاہور آ کر اچھا لگا، نگار خانوں کے اجڑنے کا دکھ ہے: شبنم
لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی فلمی صنعت کی سینئراداکارہ شبنم نے کہاہے کہ لاہوربالخصوص زیباکے گھرآکرمجھے بہت اچھالگا،باری سٹوڈیوکی حالت دیکھ کربہت پریشانی ہوئی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزپنجاب فلم سنسربورڈکی چیئرپرسن اورسینئراداکارہ زیبا بیگم کی طرف سے ان کے اعزازمیں ڈیفنس میںدئیے گئے عشائیے میں کیا ۔انکاکہناتھاکہ زیبا میری بہت اچھی دوست ہیں۔ان کے ساتھ بہت وقت گزراہے جسے میں وہاں بہت یاد کرتی ہوں۔آج میں خودکوسب لوگوں میں دیکھ کربہت خوشی محسوس کررہی ہوںتاہم مجھے نگار خانوں کے اجڑنے کابہت دکھ ہوا۔ باری سٹوڈیوکی حالت دیکھ کرمجھے بہت پریشانی ہوئی۔ اب میں پاکستان آتی جاتی رہوں گی۔اگراچھے ہدایتکار کے ساتھ معیاری کردارملاتوفلم میں کام کروں گی۔