چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب، فنکاروں نے سماں باندھ دیا

22 فروری 2017

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب گزشتہ روزالحمراہال نمبردومیںہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیراطلاعات ونشریات اورثقافت میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان تھے ۔دیگرشرکا میںصوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات وثقافت پنجاب رانا ارشد، ایڈیشنل سیکریٹری کلچرشاہد اقبال،ثمن رائو، ایگزیکٹوڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل محمدآصف پرویز،خواجہ نذرالاسلام،صوفیہ بیدار،میاں عتیق،مغیث بن عزیزاورسحراقبال شامل تھے۔اس موقع پرگلوکارہ سارہ رضاخان ،راحت ملتانیکر،راگابوائزاورمختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے اپنے فن کامظاہرہ کرکے شائقین کومحظوظ کیا۔تقریب میںشائقین نے سینکڑوں کی تعدادمیںشرکت کی ۔اس موقع پربتایاگیاکہ رجسٹریشن کاعمل شروع ہوچکاہے جو25مارچ تک جاری رہے گا۔یہ پروگرام نئے ٹیلنٹ کوپروموٹ کرنے کیلئے شروع کیاجارہاہے جس کے ابتدائی مقابلے ڈویژن سطح پرہونگے ۔اول پوزیشن حاصل کرنے والے فنکارکوڈیڑھ لاکھ رو پے انعام دیاجائے گاجبکہ 25مارچ کوصوبائی سطح پرمقابلے ہونگے جس میں اول انعام پانچ لاکھ روپے رکھاگیاہے ۔