دہشت گرد ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں: شرافت لیاقت بھٹی

22 فروری 2017

کاہنہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء شرافت لیاقت بھٹی نے کہا کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ وار کر کے ایک مرتبہ پھر معصوم اور نہتے لوگوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا دہشت گرد عنا صر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں حالیہ اور ماضی میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے پاکستان دشمن عناصر ملوث ہے پاکستان کی عوام بہادر اور ملک کے لیے اپنی جانوںکا نزرانہ دینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔