شیرخوار بیٹے نے کینسر کی تشخیص میں مددکی: برطانوی خاتون

22 فروری 2017

لندن (این این آئی) برطانوی خاتون نے کہا ہے اسکے چھ ماہ کے شیرخوار بیٹے نے کینسر جیسی بیماری کی تشخیص میں اسکی مدد کی۔ 26 سالہ سارہ بوائل نے بتایا کہ جب وہ اپنے چھ ماہ کے بیٹے ٹیڈی کو دائیں چھاتی سے دودھ پلانے کی کوشش کرتیں تو وہ اچانک بہت بے چین ہو جاتا تھا۔ بچے کے مسلسل ناروا رویئے نے انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر مجبور کیا۔