جاپان میں پرانی گاڑیوں کی نمائش توجہ کا مرکز بن گئی

22 فروری 2017

ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان میں پرانی گاڑیاں رکھنے کے شوقین افراد کیلئے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں وِینٹج کاروں کی دلکش سالانہ نمائش منعقد کی گئی۔ ان نامور ماڈلز میں کئی تو 50سال سے بھی پرانی کاریں تھیں جو اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی اپنے انجن اور ڈیزائن کی اصلی شکل میں ہونے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔