بچوں کے اشاروں پر وہیل مچھلی کا دلچسپ رقص
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی چڑیا گھر میں وہیل مچھلی نے بچوں کے اشاروں پر رقص کا دلچسپ مظاہرہ کیا،جس سے دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے اور داد دی۔ یہ مناظر امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے ایکوریم میں اْس وقت دیکھے گئے جب سیر کیلئے آئے بچوں کے اشاروں پر شیشے کے پنجرے میں قید وہیل رقص کرنے لگی۔