سائنسدانوں کا ٹھنڈک پہنچانے والے بادل تیار کرنے کا دعویٰ
لندن (نیٹ نیوز) سائنس دانوں نے شدید گرمی کے موسم میں ٹھنڈک پہنچانے والے بادلوں کی تیاری کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسے مصنوعی بادل تیار کئے گئے ہیں جو آپ کے ساتھ ساتھ چلیں گے اور شدید گرمی میں ٹھنڈک بھی پہنچائیں گے۔ ایسا سسٹم تیار کیا گیا ہے جو بادل کی طرح انسان کے ساتھ موجود رہے گا۔