اےف جی کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی

22 فروری 2017

اسلام آباد(نامہ نگار) اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء ایف ٹن فور کے پرنسپل پروفیسر عطاءمحمد مروت کو اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس برائے طلباء ایچ ایٹ فور تعینات کیا گیا ہے ۔ ےہ پوسٹ یکم دسمبر2016سے پروفیسر خورشید احمد شکوری کے ریٹائر ہونے پر خالی ہوئی تھی اور تا حال خالی تھی۔ پروفیسر فرہاد خان خلیل وائس پرنسپل اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج یچ ایٹ کو پروفیسر عطاءمحمد مروت کی جگہ اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباءایف ٹن فور تعینات کیا گیا ہے۔ پروفیسر عطاءمحمد مروت نے جائننگ دےدی ہے۔