حسنات قریشی چیئرمین پیرا مقرر مصدق ملک خان کا تبادلہ

22 فروری 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پیرا مصدق ملک خان کو تبدیل کر کے ان کی جگہ حسنات قریشی کو چئیرمین پیرا تعینات کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ پرائیویٹ سکولوں کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کرنے کیلئے کیا گیا ۔ سابقہ چیئرمین پیرا کی تبدیلی کی فوری وجہ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے مسائل بنی۔رجسٹریشن نہ ہونے کے سبب پرائیویٹ سکولوں کے پچیس سے تیس ہزار پرائمری اور مڈل کلاس کے طالب علم ریگولر طالب علم کی بجائے پرائیویٹ طالب علم کے طور پر امتحان دینے پر مجبور تھے۔ وزیر کیڈ نے اس کوتاہی کا سختی سے نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ بچے ریگولر طالب علم کے طور پر ہی امتحان دیں۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے یا فرد کی نااہلی یا ہٹ دھرمی کی وجہ سے اسلام کے بچوں مشکلات سے دوچار نہیں ہونے دیا جائے گا۔